اسلام،  زبدة الفقہ،   کتاب طہارت،


نجاستوں کا بیان
نجاستوں کے پاک کرنے کا طریقہ
٧. حالت کا بدل جانا شراب جب سرکہ بن جائے تو پاک ہے۔ اگر پکی ہوئی روٹی یا لہسن پیاز کو شراب میں ڈال دیا جائے پھر وہ شراب سرکہ بن جائے یا اس روٹی یا لہسن وغیرہ کو جو شراب سے تر ہو گئی ہو سرکہ میں ڈال دیا جائے اور اس میں شراب کی بو ( اثر) وغیرہ باقی نہ رہے تو وہ روٹی پیاز وغیرہ پاک ہو جائے گی نجس تیل وغیرہ صابن میں ڈالا جائے تو اس کے پاک ہونے کا فتویٰ دیا جائے گا ، اس لئے کہ اس کی ماہیت تبدیل ہو گئی ، ناپاک زمین کی مٹی اوپر کی نیچے اور نیچے کی اوپر کر دینے سے پاک ہو جاتی ہے ، پاخانہ جب مٹی ۔ بن جائے تو پاک ہو جاتا ہے
٨. چمڑے کا دباغت سے پاک کرنا ۔آدمی اور خنزیر کے سوا ہر جاندار کی کھال دباغت سے پاک ہو جاتی ہے آدمی کی کھال احتراماً دباغت نہیں کی جاتی لیکن اگر دباغت کی جائے گی تو پاک ہو جائے گی مگر اس سے نفع لینا احترام کی وجہ سے جائز نہیں۔ دباغت کی دو قسمیں ہیں اول حقیقی جو دوائی اور چونے ، پھٹکڑی ، ببول کے پتے وغیرہ سے کی جاتی ہے۔ دوم حکمی جو مٹی لگا کر یا دھوپ یا ہوا میں سکھا کر ۔کے کی جاتی ہے دونوں قسم کی دباغت سے چمڑا پاک ہو جائے گا
٩. جانوروں کے گوشت پوست کو ذبح کر کے پاک کرنا حلال جانوروں کا گوشت پوست ذبح کرنے سے پاک ہو جاتا ہے اسی طرح خون کے سوا اس کے تمام اجزا ذبح سے پاک ہو جاتے ہیں۔ یہی صحیح ہے بشرطیہ کہ ذبح کرنے والا شخص شرعاً اس کا اہل ہو۔ حرام جانوروں کا گوشت ذبح سے پاک نہیں ہوتا یہی صحیح ہے
١٠. کنوئیں کا پانی نکال کر پاک کرنا اس کی تفصیل الگ بیان کی گئی ہے۔



پچھلا صفحہ
اگلا صفحہ