نماز کے اندر عورتوں کے مخصوص مسائل (صفحہ ٢)
٢١. عورتیں اگر جماعت کریں تو جو عورت امام ہو وہ بیچ میں کھڑی ہو آگے بڑھ کر کھڑی نہ ہو
٢٢. عورتوں کا جماعت میں حاضر ہونا مکروہ ہے
٢٣. مردوں کی جماعت میں عورت مردوں سے پیچھے کھڑی ہو
٢٤. عورتوں پر جمعہ فرض نہیں لیکن اگر پڑھ لے تو صحیح ہو جائے گا اور ظہر اس کے ذمے سے اتر جائے گی
٢٥. عورت پر عیدین کی نمازواجب نہیں
٢٦. عورتوں پر ایامِ تشریق میں فرض نمازوں کے بعد تکبیر واجب نہیں
٢٧. عورت کو مستحب نہیں کہ نمازِ فجر مردوں کی طرح اجالا ہونے کے بعد پڑھے بلکہ جلدی اندھیرے میں پڑھنا مستحب ہے
٢٨. عورتوں کو نماز میں کسی وقت بلند آواز سے قرآت کرنے کا اختیار نہیں بلکہ ہر جہری نماز میں بھی آہستہ قرآت کرنا واجب ہے بلکہ جن فقہا کے نزدیک عورت کی آواز داخلِ ستر ہے اُن کے نزدیک جہر کے ساتھ قرآت کرنے سے عورت کی نماز فاسد ہو جائے گی
٢٩. عورت اذان نہ دے
٠٣. عورت مسجد میں اعتکاف نہ کرے نماز کے افعال مثل قیام و رکوع و سجود و قعدہ وغیرہ میں باندی اور خنثیٰ کا حکم آزاد عورت کی مانند ہے لیکن باندی تحریمہ کے وقت مردوں کی طرح ہاتھ اٹھائے،
عورت کے لئے مردوں سے یہ اختلافات صرف نماز میں ہے ورنہ عورت بہت سے مسائل میں مردوں سے علیحدہ ہے