٤. استعاب ( پورا پورا مسح کرنا)
یعنی اس طرح مسح کرنا کہ کوئی حصہ باقی نہ رہے اگر بال برابر بھی کوئی جگہ رہ گئی تو تیمم نہ ہوا۔ بھوئوں کے نیچے اور آنکھوں کے اوپر جو جگہ ہے اگر اس کا مسح نہ کیا تو تیمم صحیح نہ ہوا ، روغن ، چربی ، موم ، تنگ انگھوٹھی ، ۔کنگن ، چوڑیاں وغیرہ نکال دینا ضروری ہے۔ تاکہ مسح پوری طرح ہو جائے انگھوٹھی ، کنگن ، چوڑی وغیرہ کو حرکت دینا کافی نہیں ، بلکہ اپنی جگہ سے ہٹا کر اس کے نیچے بھی مسح کرے ، دونوں نتھنوں کے بیچ میں جو پردہ ہے اس پر بھی مسح کرے ورنہ نماز نہ ہو گی ، اگر انگلیوں کے بیچ میں غبار داخل نہ ہوا تو ان کا خلال کرنا واجب ہے ، کسی کی لبیں اتنی زیادہ بڑھی ہوئی ہوں کہ ہونٹ چھپ جائیں تو انہیں اٹھا کر ہونٹوں کا ظاہری حصہ کا مسح کرے ورنہ ۔تیمم نہ ہو گا۔
٥. پورے ہاتھ سے یا کثیر ہاتھ سے مسح کرے
اکثر کا مطلب یہ ہے کہ تین انگلیوں سے مسح کرے ایک یا دو انگلیوں سے مسح جائز نہیں
٦. جو چیزیں تیمم کے منافی ہوں ان کا نہ پایا جانا
جیسے حیض و نفاس وغیرہ
٧. اعضائے مسح پر جو چیز مسح روکنے والی ہے اس کو دور کرنا
جیسے موم ، چربی یا انگھوٹھی وغیرہ کو حرکت دے کر یا اتار کر اس کا مسح ۔کرنا
٨. پانی کا طلب کرنا جبکہ گمان ہو کہ پانی قریب ہے
مثلاً سبزہ نظر آئے یا پرندے گھومتے ہوں یا کسی اور علامت سے یا کسی متقی آدمی کے بتانے سے پانی کا قریب ہونا معلوم ہو تو تقریباً چار سو گز شرعی کی مقدار چاروں طرف تلاش کرے ، خود تلاش کرنا لازم نہیں اگر کسی دوسرے شخص سے تلاش کرا لیا تب بھی کافی ہے اور اس کے لئے ادھر اُدھر جانا واجب نہیں بلکہ اسی جگہ سے ہر طرف نظر دوڑانی واجب ہے جبکہ درخت وغیرہ دیکھنے سے مانع نہ ہوں ورنہ اونچی جگہ چڑہ کر دیکھےاور اگر وہاں سے دیکھنا بوجہ رکاوٹوں کے کافی نہ ہو تو چلنا لازمی ہے اگر وہاں قریب پانی ہونے کا گمان غالب نہ ہو اور کوئی خبر دے تو وہاں تلاش کرنا واجب نہیں ، پس اگر شک ہو تو طلب کرنا مستحب ہے اور اگر شک بھی نہ ہو تو تلاش نہ کرنے پر مستحب کا تارک نہ ہو گا ، اگر اس کے ساتھی کے پاس پانی ہے اور اس کو گمان ہے کہ اگر مانگے تو دیدے گا تو مانگنا واجب ہے اور تیمم جائز نہ ہو گا ، اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ نہ دے گا تو مانگنا واجب نہیں اور تیمم ج ائز ہے۔ اگر پانی قیمت کے بغیر نہ ملے اور اس کے پاس رقم نہیں یا کرایہ وغیرہ راستہ کے خرچ سے فالتو رقم نہ ہو تو خریدنا واجب نہیں تیمم کر کے نماز پڑھے اگر فالتو رقم ہو اور وہ رواجی قیمت مانگتا ہوتو پانی خرید کر وضو کرے تیمم نہ کرے ، اگر بہت زیادہ مثلاً رواج سے دگنی قیمت مانگتا ہو ۔اس سے کم نہ کرے تو تیمم کرے
٩. اسلام
مسلمان ہونا