Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الایمان

فرائض اسلام

فرض کی دو قسمیں ہیں

١.فرض عین

فرض عین یعنی جس کا کرنا ہر مسلمان پر ضروری ہے اور جس پر وہ لازم ہے اسی کے ادا کرنے سے ادا ہو گا دوسرے کے کرنے سے اس کے ذمہ سے نہیں اترتا جیسے پنج وقتہ نمازماہ رمضان کے روزے وغیرہ

٢.فرض کفایہ

فرض کفایہ وہ ہے کہ بعض کے ادا کرنے سے باقی دوسروں کے ذمہ سے بھی اتر جائے گا لیکناگر کوئی بھی ادا نہ کرے تو سب گناہگار ہوں گے جیسے نماز جنازہ ۔ اسی طرح سنًت موٰکدہ علی الکفایہ بھی ہے جس کی مثال رمضان مبارک کے آخری عشرہ کا اعتکاف ہے ۔

اسلام میں مشہور فرض عین یہ ہیں

کلمہ شہادت کا دل و زبان سے اقرار، رات دن میں پانچ وقت کی نمازیں، زکواk، حج، ایما، نماز، روزہ اور طہارت کےاحکامکا بقدر ضرورت علم، ماں، باپ، استاد، علمائ، بادشاہ اور سید کی حق باتوں میں فرمانبرداری اور ادب، ماں، باپ، بیوی اور چھوٹی عمر کی اولاد کا نفقہ، تمام گناہوں سے توبہ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب چارپشتوں تک یاد رکھنا اور وہ اس طرح ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدالمناف، مرد اور عورت کے لئے ستر عورت، عورت کا بلااجازت خاوند و بلا پردہ شرعی گھر سے باہر نہ جانا اور خاوند کا بیوی کو غیر شرعی موقع میں جانےسے روکنا(چند مواقع ایسے ہیں جن میں خاوند کی اجازت کے بغیر جانا جائز ہے)، چاروں مذاہب اہل سنًت و جماعت حنفی، مالکی، شافعی اورحنبلی کو برحق جاننا، رمضان کے ہر روزہ اور حج وزکواk کی نیت( نیت کےبغیر کوئی عمل صحیح نہیں ہوتا)، اخلاض عمل و ترکِ ریا، موت کے خوف کے وقت کھانا پینا، جب کافرغلبہ کریں تو ان سےجہاد کرنا، کسب حلال، نماز کے اٹھارہ فرض ہیں، وضو میں چار، تیمّم میں تین، غسل میں تین، بقدر جوازِ نماز قرآن یاد کرنا، نصِ قرآن و حدیث و قیاس ائمہ و اجماع امت پر عمل کرنا، نماز میں یا خارج نماز جب قرآن مجید پڑھا جائے اس کو سننا، فرض نمازوں، نماز جنازہ، سجدہ، تلاوت اور اللہ کی کتابوں کو چھونے کے لئے وضو کرنا، جب غسل فرض ہو غسل کرنا، پیشاب یا پاخانہ کا مقام ایک درم سے زیادہ ملوث ہو جائے تو استنجا کرنا، زنا کا خوف ہو تو نکاح کرنا، عورت کا خاوند کا حکم ماننا، خاوند کے مال میں خیانتو نقصان نہ کرنا، آگ میں جلنے والے یا ڈوبنے والے یا درندے کی زد والے یا مصیبت زدہ یعنی دیوار کے نیچے دبے ہوئے کو بچانا، بادشاہوں کے لئے عدل کرنااور علمائ عاجزیں، مسکین اور غازیوں کو نفقہ دینا، اللہ تعالی کا نام سننے پر جل جلالہ کہنا، عمر میں ایک دفعہ درود شریف پڑھنا، قدرت ہوتے ہوئےاللہ و رسول کی گستاخی سے روکنا قدرت ہے تو ہاتھ سے روکے پرنہ زبان سے روکے اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو دل سے برا جانے، زخم وغیرہ سے خون وغیرہ روکنے کے لئے پٹی باندھنا یا قطرہ پیشاب وندی وغیرہ جاری رہنے سے روکنی کے لئےروئی رکھنا کہ نماز صحیح حالت میں ہو، بقدرضرورت علمِ فقہ کا پڑھنا

  • اسلام میں مشہور فرض کفایہ یہ ہیں

Book traversal links for فرائض اسلام

  • احکام شرعیت کا بیان
  • سر ورق
  • اسلام میں مشہور فرض کفایہ یہ ہیں

Book navigation

  • ایمان کا بیان
  • اسلام
  • صفت ایمان
  • ایمان کے ارکان
  • ایمان کے احکام
  • شرائط ایمان
  • کلمات کفر اور اس کے موجبات
  • نفاق کا ذکر
  • شرک کی تعریف و اقسام
  • بدعت کا بیان
  • کبیرہ گناہوں کا بیان
  • احکام شرعیت کا بیان
  • فرائض اسلام
    • اسلام میں مشہور فرض کفایہ یہ ہیں
  • واجبات اسلام
  • مکروہات تحریمی
RSS feed
Powered by Drupal