Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الایمان

اسلام

ًاسلام ہی سچا مذہب ( دین) ہےجو تمام دین و دنیا کی بھلائیاں اور نیک باتیں سکھاتا ہے اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک مقبول و پسندیدہ دین اسلام ہی ہے بقولہ تعالیٰ

اِنَّ الدِّینَ عِندَاللّٰہِ الاِسلَامُ (آل عمران آیت ٢)

” بیشک دین اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک اسلام ہی ہے”

ایضا قال اللّٰہ تعالیٰ

وَرَضِیتُ لَکمُ الاِسلَامَ دِینَا ( سورہ المائدہ آیت ١)

” میں نے تمارے لئے دینِ اسلام کو پسند فرما لیا ہے-"

اور اسلام کو ماننے والے لوگ مسلمان کہلاتے ہیں۔

اسلام کا پہلا رکن کلمہ

اسلام کا پہلا رکن کلمہ ہے اور وہ یہ ہے

لَا اِلَہَ اِلّا اللّٰہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللّٰہِ

"اللّٰہ کو سوا کوئی عبادت کو لائق نہیں، محمد ( صلی اللّٰہ علیہ وسلم) اللّٰہ کے رسول ہیں”

اس کو کلمہ طیبہ، کلمہ توحید اور پہلا کلمہ کہتے ہیں۔

دوسرا کلمہ جو کلمہ شہادت کہلاتا ہے یہ ہے۔

اَشھَدُ اَن لَّا اِلَہَ اِلّا اللّٰہُ و اَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّد عَبدُہُ وَ رَسُوُلُہ

” میں گواہی دیتا ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں محمد ( صلی اللّٰہ علیہ وسلم) اللّٰہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں” ۔

جس نے کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادت کے معنی سمجھ کر دل سے یقین اور زبان سے اقرار کر لیا وہ مسلمان ہے

 

Book traversal links for اسلام

  • ایمان کا بیان
  • سر ورق
  • صفت ایمان

Book navigation

  • ایمان کا بیان
  • اسلام
  • صفت ایمان
  • ایمان کے ارکان
  • ایمان کے احکام
  • شرائط ایمان
  • کلمات کفر اور اس کے موجبات
  • نفاق کا ذکر
  • شرک کی تعریف و اقسام
  • بدعت کا بیان
  • کبیرہ گناہوں کا بیان
  • احکام شرعیت کا بیان
  • فرائض اسلام
  • واجبات اسلام
  • مکروہات تحریمی
RSS feed
Powered by Drupal