Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الصلوٰة
  3. اذان اور اقامت کا بیان

نماز کے علاوہ اذان و اقامت کہنے کے مستحب مواقع

فرضِ عین نمازوں کے علاوہ کسی اور نماز کے لئے اذان و اقامت سنت نہیں، لیکن کچھ مواقع ایسے ہیں جن میں اذان و اقامت یا صرف اذان مستحب ہے وہ یہ ہیں۔

١. جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا۔

٢. جو شخص رنج و غم میں مبتلا ہو، کوئی دوسرا آدمی اس کے کان میں اذان دے انشاء اللّٰہ العزیز اس کا غم زائل ہو جائے گا۔

٣. مرگی کے مریض کے کان میں۔

٤. جو شخص غم و غصہ کی حالت میں ہو اس کے کان میں۔

٥. بدمزاج یعنی جس کی عادتیں خراب ہو گئی ہوں خواہ وہ انسان ہو یا جانور چوپایہ وغیرہ ہو اُس کے کان میں۔

٦. کفار کے ساتھ لڑائی کی شدت کے وقت۔

٧. آتشزدگی کے وقت اور جلے ہوئے کے کان میں۔

٨. جن (جنات) کی سرکشی کے وقت جہاں کسی جن کا ظہور ہو اور وہ کسی کو تکلیف دیتا ہو

٩. مسافر کے پیچھے۔

١٠. جب مسافر جنگل میں راستہ بھول جائے اور کوئی بتانے والا نہ ہو، ان سب صورتوں میں اذان دینا مستحب ہے، میت کو دفن کرتے وقت یا دفن کے بعد قبر کے پاس اذان دینا کسی حدیث سے ثابت نہیں اورنہ سلف سے منقول ہے اس لئے بدعت ہے۔

Book traversal links for نماز کے علاوہ اذان و اقامت کہنے کے مستحب مواقع

  • اذان و اقامت کے احکام
  • سر ورق
  • اذان کا جواب دینے کا بیان

Book navigation

  • اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے
  • اوقات نماز اور اس کے مسائل
  • اذان اور اقامت کا بیان
    • اذان و اقامت کے شرائطِ صحت و کمال
    • اذان و اقامت کے سُنن و مستحبات و مکروہات
    • اذان و اقامت کے سُنن و مستحبات و مکروہات ۔ ٢
    • موذن سے متعلق سنن و مستحبات و مکروہات
    • اذان و اقامت کے احکام
    • نماز کے علاوہ اذان و اقامت کہنے کے مستحب مواقع
    • اذان کا جواب دینے کا بیان
    • اذان اور اقامت کے جواب کا طریقہ
    • وہ صورتیں جن میں اذان کا جواب نہ دے
  • نماز کی شرطوں کا بیان
  • ارکان نماز
  • واجباتِ نماز
  • نماز کی سنتیں
  • نماز کی پوری ترکیب
  • قرآت کا بیان
  • امامت کا بیان
  • مفسدات نماز کا بیان
  • مکروہاتِ نماز
RSS feed
Powered by Drupal