Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الایمان
  3. شرائط ایمان

شش کلمہ

کلمہ مین چارفرض ہیں

١. زبان سے کہنا

٢. معنی سمجھنا

٣. اعتبار اور دل سے تصدیق کرنا

٤. مرتے دم تک اس پر قائم رہنا

١. کلمہ طیبہ

لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللَّہِ

ترجمہ : اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ محمد (مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم)اللہ کے رسول ہیں

٢. کلمہ شہادت

اَشہَدُ اَن لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَشہَدُ اَنَّ مُحَمَّدَا عَبدُہُ وَ رَسُوُلُہُ

ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ تعلی کے بندے اور رسول ہیں

٣. کلمہ تمجید

سُبحَانَ اللّٰہِ وَالحَمدُ لِلّہِ وَلآ اِلَّہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکبَرُ وَلَا حَولَ وَلَا قُوَّة اِلَّا بِاللَّہِ العَلِیِّ العَظِیم

ترجمہ: اللہ تعالی پاک ہےاور سب تعریفیں اللہ تعالی کے لئے ہیں اور اللہ تعالی کےسوا کوئی معبود نہیں اور اللہ تعالی بڑا ہے اور ہم میں گناہ سے بچنے اور عبادت کرنے کی طاقت نہیں ہے مگر اللہ تعالی کے ساتھ جو بزرگ و برتر ہے

٤. کلمہ توحید

لَآ اِلٰہَ اِلَّا وَحدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَی ئِ قَدِیرُ

ترجمہ: اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ وہ یکتا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں اسی کا ملک ہےاور اس کےلئے سب تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

٥. کلمہ ردکفر

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِن اَن اُشرِکَ بِکَ شَیئَاوَّ اَنَا اَعلَمُ بِہِ وَاَستَغفِرُکَ لِمَا لَآ اَعلَم بِہ تُبتُ عَنہُ وَتَبَرَّاتُ مِنَ الکَفرِ وَالشِّرکِ وَالمَلعَاصِی کُلِّھَا وَاَسلَمتَ وَاَمَنتُ وَاَقُوالُ لَآ اِلٰہَ اِللّٰہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللّٰہِ

ترجمہ: اے اللہ بیشک میں پناہ مانگتا ہوں تجھ سے اس بات کی کے میں کسی چیز کو تیرے ساتھ شریک کروں اور حالانکہ میں اس کو جانتا ہوں اور بخشیش چاہتا ہیں تجھ سےاس کی کہ جس کو میں نہیں جانتا ہوں، میں نے تجھ سے توبہ کی اور میں کفر شرک اور سب گناہوں سے بیزار ہوں اور میں اسلام لایا اور کہتا ہوں کہ اللہ تعالی سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں

٦. کلمہ سیدالاستغفار


اَللّٰھُمَّ اَنتَ رَبِّی لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ خَلَقتَنِی وَاَنَا عَبدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھدِکَ وَوَع٘دِکَ مَااستَطَعتُ اَعُوذُ بِکَ مِن شَرِّ مَا صَنَعتُ اَبُوئُ لَکَ بِنِعمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوئُ بِذَنبِی فَاغفِرلِی فَاِنَّہُ لَا یَغفِرُ الذُّنُوبَ اِلَّا اَنتَ

ترجمہ: اے اللہ تو میرا رب ہے تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، تو نے مجھ کوپیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں تیرے عہد اور وعدہ پر قائم ہوں جب تک اور جتنی طاقت رکھتا ہوں میں اپنے افعال کی بڑائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور تیری نعمتوں کاجو مجھے حاصل ہوئی ہیں اور اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں، پس تو مجھے بخش دے، تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا۔

Book traversal links for شش کلمہ

  • شرائط ایمان
  • سر ورق
  • جنّات کا بیان

Book navigation

  • ایمان کا بیان
  • اسلام
  • صفت ایمان
  • ایمان کے ارکان
  • ایمان کے احکام
  • شرائط ایمان
    • شش کلمہ
    • جنّات کا بیان
  • کلمات کفر اور اس کے موجبات
  • نفاق کا ذکر
  • شرک کی تعریف و اقسام
  • بدعت کا بیان
  • کبیرہ گناہوں کا بیان
  • احکام شرعیت کا بیان
  • فرائض اسلام
  • واجبات اسلام
  • مکروہات تحریمی
RSS feed
Powered by Drupal