Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الصلوٰة
  3. امامت کا بیان

ترک جماعت کے عذرات

١. عورت ہونا۔

٢. نابالغ ہونا۔

٣. بیماری جس سے چل پھر نہ سکے اور مسجد تک آنے میں مشقت ہو یا مدت کا مریض ہو جو بغیر مشقت نہ چل سکے۔

٤. اپاہج یعنی لنگڑا لولا ہو یا دونوں ہاتھ یا دونوں پائوں کٹے ہوئے ہوں یا شل ہوں یا ایک ہاتھ اور ایک پائوں مخالف جانب یا ایک ہی جانب کے کٹے ہوئے ہوں یا شل ہوں۔

٥. جس کو فالج کا مرض ہو گیا ہو۔

٦. بہت بوڑھا جو چلنے پھرنے سے عاجز ہو اور اس کو مسجد تک جانے میں مشقت ہو۔

٧. اندھا ہونا۔

٨. بہت بارش ہونا۔

٩. مسجد کے راستہ میں کیچڑ ہونا۔

١٠. سخت سردی ہونا۔

١١. بہت اندھیرا ہونا۔

١٢. رات کے وقت آندھی اور تیز ہوا ہونا، یہ دن میں عذر نہیں ہے۔

١٣. جو شخص کسی بیمار کی خدمت و تیمارداری کرتا ہو۔

١٤. مسجد میں جانے سے مال و اسباب کے چوری ہو جانے وغیرہ کا خوف ہو یا ہنڈیا وغیرہ کے یا تندور میں روٹی کے ضائع ہونے کا خوف ہو۔

١٥. قرض خواہ کے ملنے اور اس سے تکلیف پہچے یا قید کر لینے کا خوف ہو جب کہ وہ قرض ادا کرنے پر قادر نہ ہو۔

١٦. کسی دشمن یا ظالم کے مل جانے سے اپنی جان یا مال پر خوف ہو۔

١٧. جب کہ سفر کا ارادہ ہو اور قافلہ نکل جانے اور تنہا سفر کرنے میں خوف ہو یا ریل گاڑی یا جہاز یا موٹر کی روانگی کا وقت قریب ہو۔

١٨. پیشاب یا پاخانہ کی غالب حاجت یا ریح کے غلبہ کے وقت۔

١٩. جب کھانا حاضر ہو اور بھوک سے نفس اس کی طرف زیادہ راغب ہو اور خواہ کوئی وقت ہو یہی حکم پینے کا ہے۔

٢٠. صحت نماز کی کسی شرط مثلاً طہارت یا ستر عورت وغیرہ کا نہ پایا جانا۔

٢١. امام کا مقتدی کے مذہب کی رعایت نہ کرنا۔

( ان میں سے جو عذر بلکل مانع ہو جیسے زیادہ بڑھاپا یا فالج وغیرہ تو اگر اس کی نیت تھی کہ عذر نہ ہوتا تو ضرور شامل ہوتا، اس کو جماعت کا ثواب مل جائے گا اور جو عذر بلکل مانع نہیں جیسے بارش و کیچڑ و سردی و اندھا ہونا وغیرہ تو اس کو ترک سے جماعت میں شامل ہونا بہتر ہے ورنہ جماعت کی فضیلت سے محروم رہے گا البتہ ترک جماعت کا گناہ اس پر نہیں ہو گا)۔

Book traversal links for ترک جماعت کے عذرات

  • جماعت کی بعض حکمتیں اور فائدے
  • سر ورق
  • جماعت کے واجب ہونے کی شرطیں

Book navigation

  • اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے
  • اوقات نماز اور اس کے مسائل
  • اذان اور اقامت کا بیان
  • نماز کی شرطوں کا بیان
  • ارکان نماز
  • واجباتِ نماز
  • نماز کی سنتیں
  • نماز کی پوری ترکیب
  • قرآت کا بیان
  • امامت کا بیان
    • جماعت کی بعض حکمتیں اور فائدے
    • ترک جماعت کے عذرات
    • جماعت کے واجب ہونے کی شرطیں
    • شرائط اقتدا
    • جن لوگوں کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے
    • امامت کا زیادہ حقدار کون ہے
    • امام اور مقتدی کے کھڑا ہونے اور صفوں کی ترتیب کا بیان
    • جماعت ۔ متعلقہ مسائل
    • عورت کے محاذات سے مرد کی نماز فاسد ہونے کے شرائط و مسائل
    • جن چیزوں میں مقتدی کو امام کی متبعت کرنی چاہئے
    • پانچ چیزیں جن میں امام کی متابعت کی جائے
    • چار چیزیں جن میں امام کی متابعت نہ کی جائے
    • مقتدی کی اقسام
    • نو چیزیں جن کو خواہ امام کرے یا نہ کرے مقتدی ان کو ادا کرے
    • مقتدی کی مسائل
    • نماز میں حدث
    • خلیفہ کرنے کا بیان
  • مفسدات نماز کا بیان
  • مکروہاتِ نماز
RSS feed
Powered by Drupal