Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الصلوٰة
  3. امامت کا بیان

جن لوگوں کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے

١. بدعتی جب کہ اس کی بدت کفر کے درجہ کی نہ ہو۔

٢. فاسق جو علانیہ فسق کرتا ہو جیسے شرابی، جواری، زناکار، سود خوار وغیرہ داڑھی منڈھانے والا یا داڑھی کٹا کر ایک مشت سے کم رکھنے والا بھی علانیہ فاسق ہے۔

جن کے پیچھے مکروہ تنزیہی ہے

١. غلام (جو شرع کی رو سے غلام ہو)،

٢. جاہل گنوار،

٣. ولدالزنا (حرامی) ان تینوں میں تربیت نہ ہو سکنے کی وجہ سے جہالت کا غلبہ ہوتا ہے اس لئے مکروہِ تنزیہی ہے لیکن اگر ایسا شخص قوم میں زیادہ علم والا اور نیک ہو تو اسی کو امام بنانا اولیٰ ہے اور جب اس سے افضل اور کوئی شخص موجود نہ ہو تو اس کی امامت بلا کراہت جائز ہے

٤. بالغ نوجوان جس کے ابھی داڑھی نہ نکلی ہو باوجہ خوفِ شہوت یا غلبہ جہل مکروہ ہے لیکن اگر زیادہ عالم یہی ہو تو کراہت رفع ہو کر یہی امامت کے لئے اولیٰ ہو گا،

٥. اندھا اور وہ شخص جس کو دن اور رات میں کم نظر آئے اس کی امامت نجاست سے نہ بچ سکنے کی وجہ سے مکروہ ہے اور اگر وہ بچنے والا اور احتیاط کرنے والا ہو اور اہل علم ہو تو یہی اولیٰ ہے،

٦. کم عقل،

٧. فالج زدہ اور برص وبہق والا یعنی جس کو سفید یا سیاہ داغ کا مرض پھیل گیا ہو جزام والا، لنگڑا یعنی جو قدم کا کچھ حصہ لگا کر کھڑا ہوتا ہو پورا پائوں نہ لگاتا ہو، ایک ہاتھ والا، جس کا پیشاب بند ہو گیا ہو، ان سب کی پیچھے علت تنفر یا پوری طرح طہارت ممکن نہ ہونے کی وجہ سے مکروہ ہے۔

Book traversal links for جن لوگوں کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے

  • شرائط اقتدا
  • سر ورق
  • امامت کا زیادہ حقدار کون ہے

Book navigation

  • اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے
  • اوقات نماز اور اس کے مسائل
  • اذان اور اقامت کا بیان
  • نماز کی شرطوں کا بیان
  • ارکان نماز
  • واجباتِ نماز
  • نماز کی سنتیں
  • نماز کی پوری ترکیب
  • قرآت کا بیان
  • امامت کا بیان
    • جماعت کی بعض حکمتیں اور فائدے
    • ترک جماعت کے عذرات
    • جماعت کے واجب ہونے کی شرطیں
    • شرائط اقتدا
    • جن لوگوں کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے
    • امامت کا زیادہ حقدار کون ہے
    • امام اور مقتدی کے کھڑا ہونے اور صفوں کی ترتیب کا بیان
    • جماعت ۔ متعلقہ مسائل
    • عورت کے محاذات سے مرد کی نماز فاسد ہونے کے شرائط و مسائل
    • جن چیزوں میں مقتدی کو امام کی متبعت کرنی چاہئے
    • پانچ چیزیں جن میں امام کی متابعت کی جائے
    • چار چیزیں جن میں امام کی متابعت نہ کی جائے
    • مقتدی کی اقسام
    • نو چیزیں جن کو خواہ امام کرے یا نہ کرے مقتدی ان کو ادا کرے
    • مقتدی کی مسائل
    • نماز میں حدث
    • خلیفہ کرنے کا بیان
  • مفسدات نماز کا بیان
  • مکروہاتِ نماز
RSS feed
Powered by Drupal