Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الصلوٰة
  3. امامت کا بیان

امامت کا زیادہ حقدار کون ہے

تمام حاضریں میں سے جس میں امامت کے سب سے زیادہ اوصاف پائے جائیں اس کو امام بنانا چاہئے لیکن بادشاہ اسلام کے ہوتے ہوئے کسی اور کو اس کی اجازت کے بغیر حق امامت نہیں ہے، اس کے بعد والی پھر قاضی پھر مسجد کا امام معین یا گھر میں صاحب خانہ جب کہ امامت کا اہل ہو ہر حال میں مقدم ہوگا،

١. امامت کے لئے سب سے مقدم وہ شخص ہے جو عالم ہو یعنی نماز کے مسائل سب سے زیادہ جانتا ہو اگرچہ دوسرے علوم میں کم ہو اور یہ بھی شرط ہے کہ اس کے اعمال اچھے ہوں اگر اس میں دو آدمی برابر ہوں تو جو،

(٢) زیادہ قاری ہو اور قرآن مجید قوائد کو مطابق زیادہ صحیح پڑھتا ہو پھر جو،

(٣) زیادہ پرہیزگار ہو یعنی حلال و حرام میں شبہ سے بھی بچتا ہو،

(٤) پھر جو عمر میں زیادہ ہو یعنی اسلام کی حالت میں زیادہ عرصہ سے ہو،

(٥) پھر جو اخلاقمیں زیادہ اچھا ہو،

(٦) پھرجو خوبصورتی میں زیادہ ہو اس سے مراد تہجد زیادہ پڑھنے والا ہے کیونکہ اس سے چہرے پر خوبصورتی زیادہ آتی ہے اور یہ جماعت کی کثرت کا سبب ہے،

(٧) پھر جو حسب میں زیادہ ہو،

(٨) پھر جو نسب میں یعنی خاندان کے لحاظ سے زیادہ شریف ہو مثلاً سید اور لوگوں پر مقدم ہے،

(٩) پھر جس کی آواز زیادہ اچھی ہو،

(١٠) پھر جس کے پاس حلال مال زیادہ ہو،

(١١) پھر جو جاہ و وقار میں زیادہ ہو،

(١٢) پھر جو عمدہ لباس پہنے،

(١٣) پھر جس کا سر تناسب کے ساتھ دوسروں سے بڑا ہو یہ عقل کی بڑائی کی دلیل ہے غیر متناسب (بہت ہی زیادہ ) بڑا نہ ہو،

(١٤) مقیم مسفر پر مقدم ہے جب باقی نمازی مقیم ہوں یا مقیم و مسافر ملے جلے ہوں،

(١٥) پھر آزاد اصلی آزاد شدہ غلام پر مقدم ہے،

جب کسی صفت میں دو شخص مقابل و برابر ہوں تو جو زیادہ عرصہ سے اس صفت کا اہل ہو مقدم ہو گا مثلاً دونوں عالم ہیں تو جس کا علم پہلے سے ہے یا دونوں قاری ہیں تو جس کو فن قرآت دوسرے سے زیادہ عرصہ سے آتا ہے وغیرہ، اگر یہ ساری صفتیں دونوں یا زیادہ شخصوں میں جمع ہو جائیں اور کوئی وجہِ ترجیع نہ ہو تو قرعہ ڈالا جائے یا جماعت کے اختیار پر چھوڑ دیں اور مقتدیوں کے اختیار کی صورت میں اگر اختلاف ہو تو کثرت رائے کا اعتبار ہو گا اگر مسجد کا امام معین ہو اور جماعت کے وقت اس سے افضل کوئی شخص آ جائے تب بھی امام معین اس اجنبی شخص سے زیادہ مستحق ہے۔

Book traversal links for امامت کا زیادہ حقدار کون ہے

  • جن لوگوں کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے
  • سر ورق
  • امام اور مقتدی کے کھڑا ہونے اور صفوں کی ترتیب کا بیان

Book navigation

  • اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے
  • اوقات نماز اور اس کے مسائل
  • اذان اور اقامت کا بیان
  • نماز کی شرطوں کا بیان
  • ارکان نماز
  • واجباتِ نماز
  • نماز کی سنتیں
  • نماز کی پوری ترکیب
  • قرآت کا بیان
  • امامت کا بیان
    • جماعت کی بعض حکمتیں اور فائدے
    • ترک جماعت کے عذرات
    • جماعت کے واجب ہونے کی شرطیں
    • شرائط اقتدا
    • جن لوگوں کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے
    • امامت کا زیادہ حقدار کون ہے
    • امام اور مقتدی کے کھڑا ہونے اور صفوں کی ترتیب کا بیان
    • جماعت ۔ متعلقہ مسائل
    • عورت کے محاذات سے مرد کی نماز فاسد ہونے کے شرائط و مسائل
    • جن چیزوں میں مقتدی کو امام کی متبعت کرنی چاہئے
    • پانچ چیزیں جن میں امام کی متابعت کی جائے
    • چار چیزیں جن میں امام کی متابعت نہ کی جائے
    • مقتدی کی اقسام
    • نو چیزیں جن کو خواہ امام کرے یا نہ کرے مقتدی ان کو ادا کرے
    • مقتدی کی مسائل
    • نماز میں حدث
    • خلیفہ کرنے کا بیان
  • مفسدات نماز کا بیان
  • مکروہاتِ نماز
RSS feed
Powered by Drupal