Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الصلوٰة
  3. امامت کا بیان

جماعت ۔ متعلقہ مسائل

 

١. عورتوں کو جماعت میں حاضر ہونا فتنے کی وجہ سے مکروہ ہے خواہ بوڑھی ہی ہو اور خواہ کوئی سے نماز ہو اس پر فتویٰ ہے۔

٢. صفیں سیدھی ہونی چاہئیں کندھے سے کندھا اور ٹخنے سے ٹخنا ملا کر سیدھی کریں اور بیچ میں فاصلہ نہ چھوڑیں، امام صفیں سیدھی کرائے اور خود صف کے وسط کی سیدھ میں کھڑا ہو، اگر اس کے خلاف کیا یعنی وسط سے داہنی یا بائیں طرف کھڑا ہوا تو اس نے برا کیا کیونکہ یہ سنت کے خلاف ہے۔

٣. مقتدی کے لئے افضل یہ ہے کہ امام کے قریب کھڑا ہو اگر دائیں طرف قریب ہو یا دونوں طرف سے قرب میں برابر ہو تو دائیں طرف کھڑا ہو ورنہ بائیں طرف کھڑا ہو، امام کے بلکل پیچھے پہلی صف میں سب سے افضل شخص کھڑا ہونا چاہئے۔

٤. سب سے افضل پہلی صف ہے پھر دوسری پھر تیسری وغیرہ علی الترتیب، اگر آگے کی صفوں میں خالی جگہ ہو تو صفوں کو چیر کر آگے سے گزر کر اس کو پر کرنا چاہئے اس میں وہ گناہگار نہیں ہو گا کیونکہ قصور ان لوگوں کا ہے جنہوں نے خلا چھوڑا ہے اور انہوں نےخود اپنی عزت ضائع کی لیکن آج کل جہالت کا زمانہ ہے اس لئے فتنے کا ڈر ہو تو ایسا نہ کرے۔

٥. نماز جنازہ میں آخری صف کو تمام صفوں پر فضیلت ہے۔

Book traversal links for جماعت ۔ متعلقہ مسائل

  • امام اور مقتدی کے کھڑا ہونے اور صفوں کی ترتیب کا بیان
  • سر ورق
  • عورت کے محاذات سے مرد کی نماز فاسد ہونے کے شرائط و مسائل

Book navigation

  • اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے
  • اوقات نماز اور اس کے مسائل
  • اذان اور اقامت کا بیان
  • نماز کی شرطوں کا بیان
  • ارکان نماز
  • واجباتِ نماز
  • نماز کی سنتیں
  • نماز کی پوری ترکیب
  • قرآت کا بیان
  • امامت کا بیان
    • جماعت کی بعض حکمتیں اور فائدے
    • ترک جماعت کے عذرات
    • جماعت کے واجب ہونے کی شرطیں
    • شرائط اقتدا
    • جن لوگوں کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے
    • امامت کا زیادہ حقدار کون ہے
    • امام اور مقتدی کے کھڑا ہونے اور صفوں کی ترتیب کا بیان
    • جماعت ۔ متعلقہ مسائل
    • عورت کے محاذات سے مرد کی نماز فاسد ہونے کے شرائط و مسائل
    • جن چیزوں میں مقتدی کو امام کی متبعت کرنی چاہئے
    • پانچ چیزیں جن میں امام کی متابعت کی جائے
    • چار چیزیں جن میں امام کی متابعت نہ کی جائے
    • مقتدی کی اقسام
    • نو چیزیں جن کو خواہ امام کرے یا نہ کرے مقتدی ان کو ادا کرے
    • مقتدی کی مسائل
    • نماز میں حدث
    • خلیفہ کرنے کا بیان
  • مفسدات نماز کا بیان
  • مکروہاتِ نماز
RSS feed
Powered by Drupal