Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الصلوٰة
  3. نماز کی سنتیں

سلام کی سنتیں - مقتدی سے متعلق سنتیں

٥٣. پہلے دائیں طرف پھر بایں طرف سلام پھیرنا،

٥٤. سلام کے وقت منھ کو دائیں اور بائیں طرف پھیرنا اس طرح پر کہ اس کے داہنے رخسار کی سفیدی اس طرف کے پیچھے والے نمازی کو نظر آجائے اور اسی قدر بائیں طرف کو پھرے

٥٥. امام کو دونوں سلام بلند آواز سے کہنا،

٥٦. مگر دوسرے سلام کا پہلے کی نسبت پست آواز سے ہونا،

٥٧. امام کو داہنی طرف کے سلام میں دائیں طرف والے اور بائیں طرف کے سلام میں بائیں طرف والے مقتدیوں اور فرشتوں کی نیت کرنا، مقتدی کو ہر طرف کے سلام میں اس طرف کے مقتدیوں اور فرشتوں کی اور جس طرف امام ہو تواس ط رف کے سلام میں امام کی بھی نیت کرنا اگر مقتدی بالکل امام کے پیچھے ہو تو دونوں سلاموں میں امام کی بھی نیت کرے، منفرد دونوں طرف میں صرف فرشتوں کی نیت کرے،

٥٨. سلام ان لفظوں سے ہونا اَلسَّلَامُ عَلَیکُم وَ رَحمَتُ اللّٰہِ،

٥٩. سلام کے بعد دائیں یا بائیں طرف یا مقتدیوں کے سامنے کی طرف پھر کر بیٹھنا جب کہ کوئی مقتدی اس کے سامنے بلا سترہ نماز میں نہ ہو،

 

مقتدی سے متعلق سنتیں

٦٠. مقتدی کے تمام ارکان امام کے ساتھ ادا ہونا اسی طرح مقتدی کی تکبیر تحریمہ کا امام کے ساتھ ہونا۔

Book traversal links for سلام کی سنتیں - مقتدی سے متعلق سنتیں

  • جلسہ و قومہ کی سنتیں
  • سر ورق
  • مستحباتِ نماز

Book navigation

  • اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے
  • اوقات نماز اور اس کے مسائل
  • اذان اور اقامت کا بیان
  • نماز کی شرطوں کا بیان
  • ارکان نماز
  • واجباتِ نماز
  • نماز کی سنتیں
    • تکبیر تحریمہ کی سنتیں
    • قیام و قرآت کی سنتیں
    • رکوع کی سنتیں
    • قومہ اور تبدیلیِ رکن کی سنتیں
    • سجدے کی سنتیں
    • جلسہ و قومہ کی سنتیں
    • سلام کی سنتیں - مقتدی سے متعلق سنتیں
    • مستحباتِ نماز
  • نماز کی پوری ترکیب
  • قرآت کا بیان
  • امامت کا بیان
  • مفسدات نماز کا بیان
  • مکروہاتِ نماز
RSS feed
Powered by Drupal