Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الصلوٰة
  3. نماز کی شرطوں کا بیان
  4. ٦. نیت کا بیان

فرضِ عین نماز کی نیت کا بیان

١. فرض نماز کے لئے دل میں فرض کا تعین کرنا بھی ضروری ہے ورنہ نماز نہیں ہو گی پس یوں کہیں کہ میں آج کے دن کی ظہر یا عصر وغیرہ کی یا اس وقت کے فرض یا اس وقت کے ظہر یا عصر وغیرہ کی نیت کرتا ہوں۔

٢ صرف فرض نماز کی نیت کرنا کافی نہیں پس اگر کسی نے صرف فرض نماز کی نیت کی تو خواہ وقت کے اندر ہو یا وقت کے بعد میں ہو اور اس کو وقت نکلنے کا علم ہو یا نہ ہو یا شک ہو ان سب صورتوں میں اس کی نماز صحیح نہیں ہو گی۔

٣. اگر صرف وقت کا نام لے کر نیت کی مثلاً یوں کہا کہ ظہر کی نماز پڑھتا ہوں اور اس کو ساتھ آج یا اس وقت نہیں کہا تو اگر نماز وقت کے اندر پڑھی ہو اور دل میں حاضر ہے کہ اسی وقت کی ظہر پڑھتا ہے تو نماز صحیح ہے ورنہ نہیں اور اگر وقت نکلنے کے بعد اس طرح نیت کی تھی تو بعض کے نزدیک صحیح نہیں ہے یہی اظہر ہے اور اگر وقت نکلنے کا علم نہیں تو نماز صحیح ہے۔

٤. اگر یوں نیت کی کہ آج کی ظہر پڑھتا ہوں تو خواہ وہ نماز وقت کے اندر ہو یا وقت نکلنے کے بعد پڑھتا ہو اور اس کو اس کا علم ہو یا نہ ہو یا شک ہو ان سب صورتوں میں نماز جائز ہو جائے گی

٥. اگر یوں نیت کی کہ آج کی فرض نماز پڑھتا ہوں تو سب صورتوں میں اس کی نماز صحیح نہیں ہو گی۔

٦. اگر یوں نیت کی کہ اس وقت کی ظہر پڑھتا ہوں تو اگر وقت کے اندر ہو یا وقت کے بعد ہو اور اس کو وقت نکلنے کا علم ہو تو نماز ہو جائے گی اور اگر وقت کے بعد ہو اور وقت نکلنے کا علم نہ ہو یا شک ہو تو نماز صحیح نہ ہو گی۔

٧. اگر یوں نیت کی کہ اس وقت کی فرض نماز پڑھتا ہوں تو اگر وقت کے اندر ہو تو جائز ہے اگر وقت نکنے کے بعد ہو خواہ اس کا علم ہو یا نہ ہو یا شک ہو نماز جائز نہیں ہو گی۔

٨. اگر جمعہ کی نماز کے لئے فرض الوقت یا ظہر الوقت کی نیت کی تو وقت کے اندر بھی اس کی نماز صحیح نہیں ہو گی اس کو نماز جمعہ ہی کی نیت کرنی چاہئے۔

٩. آج کی ظہر یا عصر وغیرہ کی نیت کرنا بہتر ہے کیونکہ یہ ہر صورت میں نماز صحیح ہونے کے لئے کافی ہے خواہ وقت کے اندر ہو یا بعد میں اور اس کو وقت نکلنے کا علم ہو یا نہ ہو یا شک ہے اور یہ اس شخص کے لئے تدبیر ہےجس کو وقت نکلنے میں شک ہو۔

Book traversal links for فرضِ عین نماز کی نیت کا بیان

  • ٦. نیت کا بیان
  • سر ورق
  • نماز جنازہ کی نیت کا بیان

Book navigation

  • اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے
  • اوقات نماز اور اس کے مسائل
  • اذان اور اقامت کا بیان
  • نماز کی شرطوں کا بیان
    • ١. بدن کی طہارت
    • ٢. نمازی کے کپڑوں کا پاک ہونا
    • ٣. نماز کی جگہ کا پاک ہونا
    • ٤. ستر عورت
    • ۔ ٥. قبلے کی طرف منھ کرنا
    • ٦. نیت کا بیان
      • فرضِ عین نماز کی نیت کا بیان
      • نماز جنازہ کی نیت کا بیان
      • نماز واجب کی نیت کا بیان
      • سنت و نفل کی نیت
      • قضا نماز کی نیت کے مسائل
      • نیت بدلنے کے مسائل
      • دو نمازوں کو ایک نیت میں جمع کرنا
      • منفرد و امام و مقتدی کی نیت کے مسائل
      • نمازی کے اقسام مع احکام
      • نیت میں ریا و سمعہ کے مسائل
  • ارکان نماز
  • واجباتِ نماز
  • نماز کی سنتیں
  • نماز کی پوری ترکیب
  • قرآت کا بیان
  • امامت کا بیان
  • مفسدات نماز کا بیان
  • مکروہاتِ نماز
RSS feed
Powered by Drupal