Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الصلوٰة
  3. نماز کی شرطوں کا بیان
  4. ٦. نیت کا بیان

نیت بدلنے کے مسائل

١. کسی نے دل میں ظہر کی نیت کی اور اس کی زبان سے عصر نکل گیا تو اس کی نماز جائز ہے

٢. کسی نے فرض نماز شروع کی پھر اس کو گمان ہوا کہ نفل پڑھتا ہوں اور نفل کی نیت پر نماز پوری کر لی تو وہ نماز فرض ادا ہوئی اور اگر اس کے برعکس ہوا تو جواب بھی برعکس ہو گا کیونکہ شروع کرتے وقت کی نیت کا اعتبار ہے بعد کی نیت کا اعتبار نہیں جب تک کہ پہلی نیت کو توڑ کر اور اللّٰہ اکبر کہ کر نیت نہ باندھے۔

٣. اگر کوئی نماز مثلاً ظہر کی نماز شروع کی پھر نفل نماز یا عصر کی نماز یا جنازے کی نیت کر لی تو تکبیر کہی تو پہلی نماز سے نکل گیا اور دوسری نماز شروع ہو گئی اور اگر تکبیر نہ کہے اور صرف دل میں نیت کرے تو پہلی نماز سے نہیں نکلتا اصول یہ ہے کہ جب تک دوسری نماز کی نیت کر کے زبان سے تکبیر نہ کہے یا اور کوئی نماز کو توڑنے والا عمل نہ کرے صرف نماز توڑنے یا نماز بدلنے کی نیت سے نماز ٹوٹتی اور بدلتی نہیں۔

٤. اگر شروع کی ہوئی نماز میں پھر اسی نماز کی نیت سے تکبیر کہی تو پہلی ہی نیت برقرار رہے گی اور نماز شروع ہی سے شمار میں آئے گی، دوسری نیت کے وقت سے نماز شروع نہیں ہو گی، یہ حکم اس وقت ہے جب کہ صرف دل سے نیت کرے لیکن اگر نیت کے الفاظ زبان سے بھی کہے تو وہ پہلی نماز ٹوٹ جائے گی اور نئے سرے سے شروع ہو جائے گی دوسری نیت سے پہلے کی پڑھی ہوئی نماز شمار میں نہ آئے گی۔

Book traversal links for نیت بدلنے کے مسائل

  • قضا نماز کی نیت کے مسائل
  • سر ورق
  • دو نمازوں کو ایک نیت میں جمع کرنا

Book navigation

  • اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے
  • اوقات نماز اور اس کے مسائل
  • اذان اور اقامت کا بیان
  • نماز کی شرطوں کا بیان
    • ١. بدن کی طہارت
    • ٢. نمازی کے کپڑوں کا پاک ہونا
    • ٣. نماز کی جگہ کا پاک ہونا
    • ٤. ستر عورت
    • ۔ ٥. قبلے کی طرف منھ کرنا
    • ٦. نیت کا بیان
      • فرضِ عین نماز کی نیت کا بیان
      • نماز جنازہ کی نیت کا بیان
      • نماز واجب کی نیت کا بیان
      • سنت و نفل کی نیت
      • قضا نماز کی نیت کے مسائل
      • نیت بدلنے کے مسائل
      • دو نمازوں کو ایک نیت میں جمع کرنا
      • منفرد و امام و مقتدی کی نیت کے مسائل
      • نمازی کے اقسام مع احکام
      • نیت میں ریا و سمعہ کے مسائل
  • ارکان نماز
  • واجباتِ نماز
  • نماز کی سنتیں
  • نماز کی پوری ترکیب
  • قرآت کا بیان
  • امامت کا بیان
  • مفسدات نماز کا بیان
  • مکروہاتِ نماز
RSS feed
Powered by Drupal