Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الصلوٰة
  3. نماز کی شرطوں کا بیان
  4. ٦. نیت کا بیان

دو نمازوں کو ایک نیت میں جمع کرنا

دو نمازوں کو ایک نیت میں جمع کرنے کی چند صورتیں اور ان کے احکام یہ ہیں:

١. دو فرض نمازوں کی نیت کی اُن میں سے ایک فرضِ عین اور دوسری فرضِ کفایہ یعنی نماز جنازہ، تو فرض عین کی نیت صحیح ہو جائے گی کیونکہ وہ قویہے اور فرض کفایہ کی نیت لغو ہو جائے گی۔

٢. دونوں فرض عین ہیں مگر ایک وقتی ہے اور دوسری کا وقت نہیں تو وقتی فرض نماز کی نیت درست ہو گی دوسری کی لغو۔

٣. ایک وقتی دوسری قضا تو صاحب ترتیب کے لئے اگر وقت میں گنجائش ہو تو قضا کی نیت درست ہو گی کیونکہ اس کے لئے یہ قوی ہے اور وقتی کی لغو ہو جائے گی، اور اگر وقت میں گنجائش نہیں تو نیت وقتی ہی کے لئے ہو گی خواہ وہ صاحب ترتیب ہو یا نہ ہو اور اگر وہ صاحب ترتیب نہیں ہے تو دونوں میں سے کوئی نماز درست نہیں ہو گی نئے سرے سے کسی ایک کی نیت کرے۔

٤. اگر دو قضا نمازوں کی ایک ساتھ نیت کرے اور وہ صاحب ترتیب ہو تو یہ نیت پہلی قضا نماز کی ہو گی اور اگر صاحب ترتیب نہیں ہو تو دونوں میں سے کوئی نماز صحیح نہیں ہے۔

٥. گر فرض اور نفل کی ایک ساتھ نیت کرے تو فرض کی نیت ہو گی کیونکہ وہ قوی ہے

٦. اگر دو نفل ( یا سنت) نمازوں کی اکٹھی نیت کرے تو دونوں طرف سے یہ نیت کافی ہو جائے گی اور دونوں کا ثواب پائے گا۔

٧. اگر نفل اور نماز جنازہ کی اکٹھی نیت کی تو نفل ہو گی۔

٨. اگر نماز پڑھتے ہوئے دل میں روزے یا اعتکاف کی نیت کی تو درست و جائز ہے اور اس سے نماز فاسد نہ ہو گی کیونکہ ایک عبادت میں دوسری عبادت کی نیت کرنا درست ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ جس عبادت میں مشغول ہو اس کے دوران دوسری چیز میں مشغول نہ ہو۔

Book traversal links for دو نمازوں کو ایک نیت میں جمع کرنا

  • نیت بدلنے کے مسائل
  • سر ورق
  • منفرد و امام و مقتدی کی نیت کے مسائل

Book navigation

  • اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے
  • اوقات نماز اور اس کے مسائل
  • اذان اور اقامت کا بیان
  • نماز کی شرطوں کا بیان
    • ١. بدن کی طہارت
    • ٢. نمازی کے کپڑوں کا پاک ہونا
    • ٣. نماز کی جگہ کا پاک ہونا
    • ٤. ستر عورت
    • ۔ ٥. قبلے کی طرف منھ کرنا
    • ٦. نیت کا بیان
      • فرضِ عین نماز کی نیت کا بیان
      • نماز جنازہ کی نیت کا بیان
      • نماز واجب کی نیت کا بیان
      • سنت و نفل کی نیت
      • قضا نماز کی نیت کے مسائل
      • نیت بدلنے کے مسائل
      • دو نمازوں کو ایک نیت میں جمع کرنا
      • منفرد و امام و مقتدی کی نیت کے مسائل
      • نمازی کے اقسام مع احکام
      • نیت میں ریا و سمعہ کے مسائل
  • ارکان نماز
  • واجباتِ نماز
  • نماز کی سنتیں
  • نماز کی پوری ترکیب
  • قرآت کا بیان
  • امامت کا بیان
  • مفسدات نماز کا بیان
  • مکروہاتِ نماز
RSS feed
Powered by Drupal