Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الصلوٰة
  3. نماز کی شرطوں کا بیان

٦. نیت کا بیان

١. خالص اللّٰہ تعالٰی کے واسطے نماز پڑھنے کے ارادہ کو نماز کی نیت کہتے ہیں اور شرط اس کی یہ ہے کہ دل جانتا ہو کہ کونسی نماز پڑھتا ہے لیکن محض جاننا نیت نہیں جب تک ارادہ نہ ہو اس لئے نیت ارادے کا نام ہے، جاننے کو ارادہ لازمی نہیں لیکن ارادہ کو جاننا لازمی ہے نیت میں دل کا عمل معتبر ہے اس لئے زبان سے کہنا ضروری نہیں، اگر زبان سے بھی کہہ لیا تو بہتر و مستحسن ہے، یہی قول مختار ہے نیتِ قلبی کے بغیر زبان کی نیت بیکار ہے۔

٢. زبان سے کہنے میں عربی میں ہونا ضروری نہیں کسی بھی زبان میں کہہ لے۔

٣. جو شخص حضورِ قلب سے عاجز ہو اس کو زبان سے نیت کر لینا کافی ہے، دل کا حاضر رہنا صرف نیت کے وقت شرط ہے تمام نماز میں شرط نہیں پس اگر دورانِ نماز میں دل کی حضوری قائم نہ رہی تو بلا خلاف نماز درست ہے۔

٤. مستحب و افضل یہ ہے کہ نیت نماز شروع کرنے کے ساتھ ہو اور نیت کا تکبیر تحریمہ پر مقدم کرنا بھی جائز ہے جبکہ نیت اور تحریمہ کے درمیان میں کوئی عمل نیت کا توڑنے والا نہ پایا جائے

٥. جو نیت تکبیر تحریمہ کے بعد ہو اس کا اعتبار نہیں یہاں تک کہ اگر اللّٰہ کہنے کو بعد اور اکبر کہنے سے پہلے نیت کی تب بھی نماز درست نہ ہو گی۔

  • فرضِ عین نماز کی نیت کا بیان
  • نماز جنازہ کی نیت کا بیان
  • نماز واجب کی نیت کا بیان
  • سنت و نفل کی نیت
  • قضا نماز کی نیت کے مسائل
  • نیت بدلنے کے مسائل
  • دو نمازوں کو ایک نیت میں جمع کرنا
  • منفرد و امام و مقتدی کی نیت کے مسائل
  • نمازی کے اقسام مع احکام
  • نیت میں ریا و سمعہ کے مسائل

Book traversal links for ٦. نیت کا بیان

  • خانہ کعبہ کو اندر نماز پڑھنے کے مسائل
  • سر ورق
  • فرضِ عین نماز کی نیت کا بیان

Book navigation

  • اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے
  • اوقات نماز اور اس کے مسائل
  • اذان اور اقامت کا بیان
  • نماز کی شرطوں کا بیان
    • ١. بدن کی طہارت
    • ٢. نمازی کے کپڑوں کا پاک ہونا
    • ٣. نماز کی جگہ کا پاک ہونا
    • ٤. ستر عورت
    • ۔ ٥. قبلے کی طرف منھ کرنا
    • ٦. نیت کا بیان
      • فرضِ عین نماز کی نیت کا بیان
      • نماز جنازہ کی نیت کا بیان
      • نماز واجب کی نیت کا بیان
      • سنت و نفل کی نیت
      • قضا نماز کی نیت کے مسائل
      • نیت بدلنے کے مسائل
      • دو نمازوں کو ایک نیت میں جمع کرنا
      • منفرد و امام و مقتدی کی نیت کے مسائل
      • نمازی کے اقسام مع احکام
      • نیت میں ریا و سمعہ کے مسائل
  • ارکان نماز
  • واجباتِ نماز
  • نماز کی سنتیں
  • نماز کی پوری ترکیب
  • قرآت کا بیان
  • امامت کا بیان
  • مفسدات نماز کا بیان
  • مکروہاتِ نماز
RSS feed
Powered by Drupal