Skip to main content
مجذوب

Main navigation

  • القرآن الکریم
  • الحدیث
  • الفقہ
User account menu
  • Log in

Breadcrumb

  1. مرکز
  2. کتاب الصلوٰة
  3. نماز کی شرطوں کا بیان
  4. ٦. نیت کا بیان

نمازی کے اقسام مع احکام

نمازی چھ طرح کے ہوتے ہیں

١. جو فرضوں اور سنتوں کو جانتا ہے یعنی جانتا ہے کہ فرض کے کرنے میں ثواب اور نہ کرنے میں عذاب ہے اور سنت کے کرنے میں ثواب اور نہ کرنے میں عذاب نہیں اس نے صرف ظہر یا فجر وغیرہ کی نیت کی تو وہ کافی ہو گی اور وہ فرض کی نیت کے بجائے ہو جائے گی۔

٢. جو شخص فرض و نفل و سنت کو جانتا ہے مگر یہ نہیں جانتا کہ اس وقت میں کتنے فرض ہیں اور کتنی سنتیں اس نے فرض نماز کی نیت فرض کا ارادہ کر کے باندھی تو نماز درست ہے۔

٣. وہ نمازی جو فرض کی نیت سے نماز پڑھتا ہے مگر فرض کے معنی نہیں جانتا اس کی نماز جائز نہیں۔

٤. جو شخص یہ جانتا ہے کہ لوگ جو نماز پڑھتے ہیں اس میں کچھ فرض اور کچھ سنتیں ہیں اور جس طرح اور لوگ نماز پڑھتے ہیں وہ بھی پڑھتا ہے اور وہ فرض اور نفل میں امتیاز نہیں رکھتا تو اس کی نماز جائز نہیں لیکن اگر اس نے نماز جماعت سے پڑھی اور امام کی نماز کی نیت کی تو بعض کے نزدیک اس کی نماز درست ہے۔

٥. وہ شخص جس کا یہ اعتقاد ہے کہ سب نمازیں فرض ہیں تو اس کی نماز جائز ہے۔

٦. جو شخص یہ نہیں جانتا کہ اللّٰہ تعالٰی نے اپنے بندوں پر نماز فرض کی ہے لیکن وہ پانچوں وقت نماز پڑھتا ہے اس کی نماز جائز نہیں ہے پس جن صورتوں میں نماز جائز نہیں ہے ان کی قضا واجب ہے جو شخص فرض و نفل میں فرق نہیں جانتا اور ہر نماز میں فرض کی نیت کر لیتا ہے تو اس کی نماز جائز ہے اس کی بقدر فرض نماز فرض ادا ہو جائے گی اور باقی نفل ہو گی اور ایسے شخص کے پیچھے ان نمازوں میں اقتدا جائز ہے جن سے پہلے سنت مئوکدہ نہیں ہے اور ان نمازوں میں اقتدا جائز نہیں جن سے پہلی سنت مئوکدہ ہیں۔

Book traversal links for نمازی کے اقسام مع احکام

  • منفرد و امام و مقتدی کی نیت کے مسائل
  • سر ورق
  • نیت میں ریا و سمعہ کے مسائل

Book navigation

  • اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے
  • اوقات نماز اور اس کے مسائل
  • اذان اور اقامت کا بیان
  • نماز کی شرطوں کا بیان
    • ١. بدن کی طہارت
    • ٢. نمازی کے کپڑوں کا پاک ہونا
    • ٣. نماز کی جگہ کا پاک ہونا
    • ٤. ستر عورت
    • ۔ ٥. قبلے کی طرف منھ کرنا
    • ٦. نیت کا بیان
      • فرضِ عین نماز کی نیت کا بیان
      • نماز جنازہ کی نیت کا بیان
      • نماز واجب کی نیت کا بیان
      • سنت و نفل کی نیت
      • قضا نماز کی نیت کے مسائل
      • نیت بدلنے کے مسائل
      • دو نمازوں کو ایک نیت میں جمع کرنا
      • منفرد و امام و مقتدی کی نیت کے مسائل
      • نمازی کے اقسام مع احکام
      • نیت میں ریا و سمعہ کے مسائل
  • ارکان نماز
  • واجباتِ نماز
  • نماز کی سنتیں
  • نماز کی پوری ترکیب
  • قرآت کا بیان
  • امامت کا بیان
  • مفسدات نماز کا بیان
  • مکروہاتِ نماز
RSS feed
Powered by Drupal